بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کا افغانستان کی صورتحال پر ردِعمل

بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر اپنا ردِعمل دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فلمساز و اداکارہ سونی رازدان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ سونی رازدان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ کیسی دنیا ہے کہ ایک ملک اپنی آزادی کا جشن مناتا ہے دوسرا ملک اپنی آزادی کھو دیتا ہے۔

اداکارہ شبانہ اعظمی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان کی صورتحال پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ شدت پسند پہلے مذہب کی آڑ میں ثقافت پر حملہ کرتے ہیں۔

شبانہ اعظمی نے مزید لکھا کہ یاد رکھیں کہ طالبان نے چھٹی صدی کے بامیان مجسموں کو تباہ کیا تھا اور یہ اس بات کی علامت تھی کہ انسانی ظلم و ستم کی پیروی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں مشہور بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘امریکہ کس قسم کی سپر پاور ہے کہ وہ ان وحشیوں کو ختم نہیں کر سکتی جنہیں طالبان کہتے ہیں۔

جاوید اختر نے مزید کہا کہ یہ دنیا کیسی دنیا ہے جس نے افغان خواتین کو ان شدت پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہیے ان تمام مغربی ممالک پر جو انسانی حقوق کے محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

دوسری جانب جاوید اختر کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ‘دنیا کی طاقتوں کو صرف اس وقت یہ بات کرنے کی ضرورت ہے کہ معصوم افغانوں کی مدد کیسے کی جائے۔

جاوید اختر کے بیٹے نے کہا کہ ابھی اور اسی وقت، اس کے لیے آنے والے دنوں کے انتظار کا وقت نہیں ہے ۔

The post بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کا افغانستان کی صورتحال پر ردِعمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email