مارشلا لگے تب بھی یہ روئیں گے ،گورنر راج تب بھی ، یہ کسی حال میں راضی نہیں ہیں، ارباب غلام رحیم

وزیراعظم کے مشیربرائے امورسندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ اگر مارشلا لگے تب بھی یہ روئیں گے ، اگر گورنر راج ہو تب بھی ، یہ کسی حال میں راضی نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے امورسندھ ارباب غلام رحیم نے گھوٹکی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گھوم رہا ہوں تو پیپلزپارٹی کو پریشانی لاحق ہے کہ معاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں میں عوام کے مسائل حل کررہا ہوں تو وہ ہتھ کنڈے استعمال کررہے ہیں۔

ارباب غلام رحیم نے کہا کہ نثارکھوڑو کہتے ہیں کہ سندھ میں وزیراعظم کا راج ہے ،لیکن وزیراعظم منتخب وزیراعظم پاکستان ہیں ان کا راج تو ہوگا،

وزیراعظم کے مشیربرائے امورسندھ ارباب غلام رحیم نے مزید کہا کہ سندھ میں بجلی کے معاملات کے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

The post مارشلا لگے تب بھی یہ روئیں گے ،گورنر راج تب بھی ، یہ کسی حال میں راضی نہیں ہیں، ارباب غلام رحیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email