محرم الحرام کے موقع پر دو چھٹیوں کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر دو چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے یوم عاشورہ  کے موقع پر دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق9 اور 10  محرم الحرام کو سرکاری چھٹی ہوگی، تمام سرکاری دفاتر بند ہونگے۔

خیال رہے کہ نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمان واقع کربلا کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، تعزیے نکالے جاتے ہیں، سبیلیں لگائی جاتی ہیں اور  نذرو نیاز بھی تقسیم کی جاتی ہے۔

The post محرم الحرام کے موقع پر دو چھٹیوں کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email