16 سال تک کے طلباء کی بھی کورونا ویکسینیشن کی جائے ، محکمہ تعلیم سندھ

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 16 سال تک کے طلباء کی بھی کورونا ویکسینیشن کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ والدین پابند ہونگے کہ اپنا ویکسینیشن کارڈ تعلیمی اداروں میں لازمی جمع کرائیں ، کالجز اور جامعات کے طلباء اور والدین اپنا ویکسینیشن کارڈ لازمی جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے این سی او سی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post 16 سال تک کے طلباء کی بھی کورونا ویکسینیشن کی جائے ، محکمہ تعلیم سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email