میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام دہشتگردی ہے ، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام دہشتگردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیااداروں کااعلامیہ سرکاری جھوٹ پکڑےجانےکادستاویزی ثبوت ہے ، حکومت نےمیڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےقیام سےمتعلق غلط بیانی کیوں کی؟

انہوں نے کہا کہ دانستہ جھوٹ منسوب کرکےسرکاری دستاویزبناناقانونی جرم ہے ، اتھارٹی کےقیام کاکام کس نےکیا اورکس کےحکم پرہوا ، میڈیاڈیولپمنٹ اتھارٹی آمرانہ ، فسطائی قانون ہے ، قوم مستردکرتی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیاڈیولپمنٹ اتھارٹی کےنام پرنیازی ازم مسلط نہیں ہونےدیں گے ، کراچی،لاہورودیگرپریس کلب نےکالےقانون کومستردکردیا ، حکومت ہرمعاملےمیں جبراورجھوٹ کارویہ اپنارہی ہے ، ووٹنگ مشین،میڈیا بل پرجبرکارویہ اپنایاگیا۔

The post میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام دہشتگردی ہے ، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email