وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹوکیو اولمپکس کے کھلاڑیوں سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹوکیو اولمپکس میں قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیو ں اور کے ٹو کی چوٹی سر کرنیوالے کوہ پیماؤں سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوکیو اولمپکس میں نیزہ بازی او رویٹ لفٹنگ میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم، طلحہ طالب، کوچ سید فیاض بخاری اور کوہ پیما ؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو20، 20لاکھ روپے کے چیک دئیے ہیں اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو10، 10 لاکھ روپے جبکہ محکمہ انرجی کی طرف سے بھی10، 10لاکھ روپے دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب  اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ، شہروز کاشف کو10،10لاکھ روپے اور کوچ سید فیاض بخاری کو 5لاکھ روپے کے چیک دئیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ  پنجاب سردارعثمان بزدار نے شاندار کارکردگی پر ارشد ندیم، طلحہ طالب،شہروزکاشف، ساجدعلی سدپارہ اور سید فیاض بخاری کو مبارکباد بھی دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ٹوکیواولمپکس میں ارشد ندیم او رطلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور شہروز کاشف اورساجد علی سدپارہ نے کم عمری میں کے ٹو جیسی خطرناک ترین چوٹی سر کر کے اپنے بلند عزم کا اظہار کیا ہے آپ لوگ پاکستان کے حقیقی ہیرو ہیں اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ارشد ندیم،طلحہ طالب،ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی، آپ جیسے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے حکومت ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ کوہ پیمائی بلند حوصلہ نوجوانوں کا کھیل ہے،شہروز کاشف اورساجد علی سدپارہ نے قابل تقلید مثال قائم کی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سپورٹس کے فروغ کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کرے گی،میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آئندہ مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔

دوسری جانب ارشد ندیم نے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدا رنے پہلے بھی میری حوصلہ افزائی کی اور آج بھی ہمیں عزت دی ہے، آئندہ اولمپکس میں میڈل جیتنے کی پوری کوشش کروں گا اور قوم کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

اس کے علاوہ طلحہ طالب نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی ہمارے عزم کو مزید بڑھائے گی،

واضح رہے کہ ملاقات میں صوبائی وزیر کھیل تیمور علی بھٹی، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کھیل عمر فاروق،اولمپکس ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عامر جان، سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز قائد اعظم تھرمل پاور لمٹیڈعبدالباسط اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجو د تھے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹوکیو اولمپکس کے کھلاڑیوں سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email