الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اجلاس آج ہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اہم اجلاس آج 11 بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کو آج بریفنگ دیں گے اسکے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر  اپنے موقف سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ بھی کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کاکردگی جانچنے کیلیے تیار کردہ معیار کی منظوری بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ آج کے  اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت اطلاعات کے حکام شریک ہوں گے۔

 

 

 

 

 

The post الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email