افغانستان کے ساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا بھی اہمیت کا حامل ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کا افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ نے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کو افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے امریکہ اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ نے امریکی اسٹیٹ سیکرٹری کو بین الاقوامی تنظیموں اور میڈیا نمائندوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کی پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی اسٹیٹ سیکرٹری نے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

The post افغانستان کے ساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا بھی اہمیت کا حامل ہے، وزیر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email