کابل ائیرپورٹ پر ہزاروں شہری ملک چھوڑنے کیلئے جمع

کابل ائیرپورٹ پر ہزاروں شہری ملک چھوڑنے کیلئے جمع ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افراتفری کے پیش نظر ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ  امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا کے شہریوں کے انخلاء کے لیے فوجی جہاز استعمال کیے جارہے ہیں۔

ازبکستان حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 750 افغان فوجی اہلکارازبکستان پہنچے ہیں جن میں تقریبا 600 افغان فوجی طیارے پر سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 158 فوجی اتوار کو سرحد پار کر کے ان کے ملک میں داخل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایک افغان طیارہ اور ازبک لڑاکا طیارہ آپس میں ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

 

The post کابل ائیرپورٹ پر ہزاروں شہری ملک چھوڑنے کیلئے جمع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email