ملک بھر میں کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی  کی جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

این سی او سی نے مزید بتایا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد ہو گئی ہے۔

The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email