افغانستان میں امریکہ کے 2500 فوجی بھجوا دیے گئے ہیں، جان کربی

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کے2500 فوجی بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ کل تک یہ تعداد 3 ہزار ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  جان کربی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان فوجیوں کا کام امریکی شہریوں اور دیگر اتحادیوں کو افغانستان سے نکالنا ہے ، کابل ائیرپورٹ سے فوجی اور سویلین فلایٹس کی آمدورفت فی الحال معطل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تعطل ان ہزاروں افغان شہریوں کی وجہ سے ہے جو اس وقت ائیر پورٹ کے رن وے پہ موجود ہیں ، ان سے بات چیت کے زریعے ائیرپورٹ کا رن وے خالی کروائے جارہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ جہازوں سے لٹک کر جان دے رہے ہیں اور ہم مزید ایسے واقعات نہئ دیکھنا چاہتے ہیں ، ائیر پورٹ اور اطراف کی سیکیورٹی کے لیے 82 میرین کور کے مزید دستے ضرورت پڑنے پہ کویت سے روانہ کیے جائیں گے۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ اپنے شہریوں اور اسپیشل امیگریشن کے حامل افراد کی سیکیورٹی امریکی افواج کی پہلی ترجیح ہے ، ان افراد کو سیکیورٹی شیلٹر میں پناہ دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ طالبان امریکی فوجیوں اور ان سویلین افراد کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیا کے سینکڑوں نمائندے بھی افغانستان سے نکلنا چاہ رہے ہیں ، ان کی بھی افغانستان سے جلد روانگی ہماری ترجیح ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم فغانستان میں کسی سے لڑنا نہیں چاہتے مگر اگر مجبور کیا گیا تو جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ نے کابل میں موجود اپنی ایمبیسی بند کردی ہے اور اب وہاں کوئی بھی موجود نہیں ہے ، امید ہے کہ ترکی کی افواج کی مدد سے کابل ائیر پورٹ آپریشن جلد بحال کر لیں گے۔

 

 

 

The post افغانستان میں امریکہ کے 2500 فوجی بھجوا دیے گئے ہیں، جان کربی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email