موٹے بازو سے پریشان ہونے والے لوگ اب ان 5 آسان طریقوں سے خود کو اسمارٹ بنائیں

موٹاپا ویسے ہی سو بیماریوں کی جڑ ہے لیکن اگر یہ جسم کے کچھ مخصوص حصوں پر نمایاں ہو تو انسان کی اچھا لگنے کی خواہش بھی مشکل میں پڑجاتی ہے۔

 بازو بھی ایسا ہی حصہ ہے جہاں کی چربی کافی مشکل سے ختم ہوتی ہے۔

ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ مخصوص حصوں کو پتلا کرنے کی کوشش زیادہ کامیاب نہیں ہوتی۔ اس کے بجائے اپنا مکمل وزن کیا جائے تو اس کا اثر پورے جسم پر دکھائی دیتا ہے۔

فائبر اور پروٹین والی غذاؤں کا استعمال جسم میں چربی بنانے کے بجائے مسلز بناتا ہے۔

اس کے علاوہ فائبر اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے کھانے سے غیر ضروری بھوک بھی کم ہوجاتی ہے جو زیادہ وزن گرانے کا سبب بنتی ہے۔

 کم تیل میں پکا بغیر چکنائی والا گوشت، سی فوڈ، انڈے، اناج اور دالیں ہاضمے کے نظام کو تیز کرنے کے علاوہ غیر ضروری بھوک کو کم کرتی ہیں جس کا نتئجہ پورے جسم کا وزن کم ہونے کی صورت میں نکلتا ہے۔

ویٹ لفٹنگ والی ورزشیں بازو کی چربی فوری ختم نہیں کرتیں لیکن اگر آپ پورا وزن کم کررہے ہیں تو ایک یا دو کلو ویٹ کے ساتھ ورزش کرنا آپ کے بازو کو اسمارٹ ضرور بنا دے گا لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ مستقل مزاجی سے ورزش کی جائے۔

باڈی ویٹ ورزش سے مراد ایسی ورزش ہے جس میں جسم کے بوجھ سے ہی وزن کم کیا جائے۔ ایسی ورزش میں پلانکس، پش اپس، بائی سیپس وغیرہ شامل ہیں جس میں سارا بوجھ جسم کے اوپری حصے پر ہوتا ہے اور اس سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔

کارڈیو ورزشیں جیسے جاگنگ، واک، سوئمنگ سے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے پسینہ آتا ہے اور جسم کے تمام اعضاء حرکت میں ہونے کی وجہ سے ہر حصے کی چربی تیزی سے پگھلتی ہے۔

The post موٹے بازو سے پریشان ہونے والے لوگ اب ان 5 آسان طریقوں سے خود کو اسمارٹ بنائیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email