بلدیہ دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ تیار

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں بم حملے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں بم حملے کی بی ڈی ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکا آر جی ڈی ون گرنیڈ کی مدد سے کیا گیا، لیور نکالنے کے بعد دستی بم پھینکا گیا، جس سے دھماکا ہوا۔

حکام بم ڈسپوزل کا مزید کہنا ہے کہ موقع پر برآمد شدہ لیور پن تحویل میں لے کرتفتیش شروع کردی گٸی ہے جبکہ رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی۔

یاد رہے اس سے قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مواچھ موڑ کے قریب ایک ٹرک میں خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

The post بلدیہ دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email