میرے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بننے سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں، ارباب غلام رحیم

سینئر سیاستدان  و  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ افیئرز ڈاکٹر ارباب غلام ڑحیم نے کہا ہے کہ میرے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بننے سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ارباب غلام رحیم  بھٹو میرپور پہنچ گئے جہاں انھوں نے سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کی وفات پر انکے فرزند امیر بخش بھٹو سے تعزیت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو ملک کی قد آور سیاسی شخصیت اور بہترین ایڈمنسٹریٹر تھے میرے انکے ساتھ ذاتی تعلقات تھے، امیر بخش بھٹو کو تحریک انصاف کے انتظامی امور سے چند تحفظات تھے لیکن وہ تحریک انصاف کا ہی حصہ ہیں اور رہیں گے۔

ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ امیر بخش بھٹو پارٹی کے ساتھ ہیں لیکن کوئی پارٹی ذمہ داری نہیں لینا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر پہلے بھی حملہ ہوا اب بھی کیا گیا وجہ صرف یہ ہے کہ پیپلزپارٹی مجھے برداشت نہیں کرتی۔

 ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بعد اب وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں گردش کر رہی ہیں،مراد علی شاہ 12 سال سے جمع کیا ہوا مال لے کر فرار ہونے کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پرارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارے واپڈا کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو اضافی بل نہ بھیجے جائیں۔

دوسری جانب ملاقات میں امیر بخش بھٹو کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کا حصہ ہوں، بغیر کسی عہدے کے پارٹی میں رہوں گا، پارٹی قیادت کو چاہیے کہ پارٹی کے انتظامی امور کو بہتر کرے۔

امیر بخش بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سندھ کی صدارت سے استعفٰی دیا تھا کیونکہ مجھے محسوس ہوا کہ میرے کھل کر کام کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

The post میرے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بننے سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں، ارباب غلام رحیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email