سائنو فارم ویکسین لگوانے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت مل گئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے چینی کورونا ویکسین سائنو فارم لگوانے والے مسافروں کو ملک میں آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ پر سائنوفارم کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، یو اے ای میں داخلے سے قبل مسافروں کو ویب سائٹ پر ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ ویکسین کی تفصیلات بھی دینا ہونگی۔

یو اے ای حکومت کے مطابق سائنوفارم، فائزر،اسپوتنک اور ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا ویکسین لگوانے  والوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔

یو اے ای جانے والے مسافروں کو اپنی تفصیلات میں کورونا ویکسینیشن کی پہلی اور دوسری ڈوز کی تفصیل دینا ہوگی ،ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرکیو آرکوڈ نہ ہونے پر دفتر خارجہ سے تصدیقی مہر بھی لگوانی ہوگی۔

حکام کے مطابق یو اے ای کی میڈیکل کمیٹی مسافروں کی تفصیل جانچنےکے بعد فیصلہ 5 دن میں کرے گی اور یو اے ای حکومت کی قائم کردہ میڈیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

The post سائنو فارم ویکسین لگوانے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت مل گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email