حکومت  کاپیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم اور ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول 119 روپے 80 پیسے کے نرخ پر برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے برقرار ہے جبکہ مٹی کا تیل 81 پیسے ،لائٹ ڈیزل 1 روپے 10 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے مقرر جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 85 روپے 77 پیسے مقرر ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

The post حکومت  کاپیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email