افغانستان کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر پیپلزپارٹی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

افغانستان کی بدلتی صورت حال اور اہم ملکی سیاسی معاملات پر پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا ہائبرڈ اجلاس کل دوپہر 2 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اراکین ہائبرڈ اجلاس میں بنفس نفیس اور وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے ہائبرڈ اجلاس کی سربراہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

The post افغانستان کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر پیپلزپارٹی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email