پاکستان کے سول ایوارڈ میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنسز کا شعبہ بھی شامل

پاکستان کے سول ایوارڈ میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنسز کا شعبہ بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوارڈز 2020-21  کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنسز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید تجمل حسین بھی شامل ہیں۔

سید تجمل حسین کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

ایل ایف ڈی آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنسز نے بہت جلد اور کم وقت میں ترقی کی منازل طے کیے۔

اس حوالے سے سید تجمل حسین نے کہا کہ ہماری کمپنی  پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کروانے کی لیے کوشاں ہے۔

ایل ڈی ایف آر کورونا وباء میں  نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مکمل طور پر منسلک رہی ہے۔

سید تجمل حسین کی سربراہی میں 20 سے زائد سائنسدانوں اور انجئنیرز نے فروری 2020 سے لے کر اب تک وباء کی سائنسی بنیادوں پر تحقیق اور قابو پانے کو یقینی بنایا۔

تاہم ایل ایف ڈی کی  ٹیم کے دیگر ارکان اس وباء پر قابو پانے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے اب تک منسلک ہیں۔

The post پاکستان کے سول ایوارڈ میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنسز کا شعبہ بھی شامل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email