پی آئی اے کا عملہ بہادری و قومی جذبے سے کام سرانجام دے رہا  ہے،ترجمان پی آئی اے

ترجمان پی آئی ای (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن)عبداللہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا کابل میں عملہ بہادری و قومی جذبے سے سرشار اپنا کام سرانجام دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابل کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے کابل کے آپریشن  میں مزید اضافہ کر دیا ہے،پی آئی اے کی سوموار 16 اگست کے روز 3 پروازیں کابل جائیں گی ،پروازیں پی آئی اے کے بیڑے کے سب سے بڑے جہاز بوئنگ 777 سے آپریٹ ہوں گی ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تین پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا کابل سے انخلا کیا جائے گا  جبکہ پی آئی اے نے پاکستانی وزارت خارجہ کے توسط سے مزید خصوصی پروازوں کی اجازت بھی مانگ لی  ہے۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کئی ملکوں کے سفارت خانوں، بین القوامی کمپنیوں اور خبر رساں اداروں کی مدد کیلئے ان سے رابطے میں ہے جبکہ پی آئی اے کا مقامی عملہ پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہا ہے۔

 ترجمان پی آئی اے کا مزید کہناتھا کہ تمام پاکستانی شہریوں سے التماس ہے کہ وہ پروازوں پر آنے کیلئے فوری طور پر پاکستانی سفارت خانے یا پی آئی اے کے کابل میں موجود عملے سے رابطہ کریں۔

The post پی آئی اے کا عملہ بہادری و قومی جذبے سے کام سرانجام دے رہا  ہے،ترجمان پی آئی اے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email