جنگل سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

اسلام آباد دامن کوہ کے قریب جنگل سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاش کوہسار کے علاقے دامن کوہ سے ملی ہے،جبکہ مرنے والے کی عمر 20 سے 25  سال ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ مرنے والے کے گلے اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

The post جنگل سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email