پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی دلکش تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔
View this post on Instagram
مومنہ اقبال کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے دیسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ایک تصویر میں تو اداکارہ سر پر دوپٹہ بھی لی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔
اداکارہ کی پوسٹ کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ مومنہ اقبال کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جس میں اداکارہ کے حسن کی تعریف کی جا رہی ہے۔
اداکارہ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور ہر نئے دن کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ مومنہ اقبال کی تمام تر تصاویروں کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
The post مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں appeared first on .