کشمور میں فائرنگ سے 20 سالہ شخص جانبحق

کشمورمیں راستے کے گزر پر فائرنگ سے 20 سالہ جاگو مزاری  جانبحق ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے 20 سالہ جاگو مزاری کی لاش کو سول اسپتال کشمور منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کرنے کے بعد ملزم عزیز الله، جاوید، شیرو، دین محمد، نصیر گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

The post کشمور میں فائرنگ سے 20 سالہ شخص جانبحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email