بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں اور سکھوں کا احتجاج

لندن میں بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں اور سکھوں نے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن پر مظاہرے کے شرکاء نے زبردست نعرے بازی کی۔

ذرائع کے مطابق شرکاء نے مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقلیتوں کو ان کے حقوق دینے کے بعد شوق سے اپنا یوم آزادی منائے ، عالمی برادری بھارت کے نسل کشی کے اقدامات کا نوٹس لے ، سکھ کسانوں کے ساتھ رویہ نہ بدلا تو بھارت قحط سالی کا شکار ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ  بھارت میں نریندر مودی کی ظالم حکومت نے اقلیتوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

The post بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں اور سکھوں کا احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email