چیریٹی کے ساتھ ہمیں ٹیکس دینے کا کلچر بھی اپنانا ہو گا، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چیریٹی کے ساتھ ہمیں ٹیکس دینے کا کلچر بھی اپنانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سویٹ ہوم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی خواہش تھی کہ وہ سویٹ ہوم میں کیک کاٹے۔

اسد قیصر نے کہا کہ زمرد خان کو سیاسی وکرز کے طور جا نتے تھے اب ایک سوشل ورکر کے طور پر جانا جاتا ہے، زمرد خان کو اس نیک کام کا صلہ اللہ ہی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میری شمولیت بھی شوکت خانم کی وجہ تھی، عمران خان کے ساتھ شمولیت سماجی کام تھی، 1994 میں شوکت خانم کے ورکر کے طور پر شامل ہوا، 1998 میں سیاست میں بعد میں شمولیت اختیار کی، اس اسمبلی میں محروم طبقات کے لیے قانون سازی کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام بھی شروع کیا، اب اسٹریٹ چلڈرن کے لئے کام شروع کر دیا ہے، اسٹریٹ چلڈرن کے لئے آماجگاہ بنا رہے ہیں جہاں انہیں تعلیم دی جائے گی، کورٹ اور سویٹ ہوم کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو مکمل کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ سیاست کی فیلڈ میں جو تھکاوٹ ہے وہ سویٹ ہوم میں اکر دور ہوجاتی ہے، خوشی ہے ایک عام انسان ہوں گورنمنٹ اسکول میں پڑھا ہوں۔

The post چیریٹی کے ساتھ ہمیں ٹیکس دینے کا کلچر بھی اپنانا ہو گا، اسد قیصر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email