کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں تاحال کامیابی حاصل نہ ہوسکی

کراچی کے ساحل پر پھنسے ہینگ ٹونگ بحری جہاز کو نکالنے میں کامیابی تاحال نہیں حاصل ہوسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت بحری امور نے جہاز نکالنے میں ناکامی کی ساری زمے داری کمپنی پر عائد کردی ہے۔

مشیر محمود مولوی کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب مقامی ٹگ بوٹس کے استعمال کے باعٹ جہاز نکالا نہیں جاسکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جہاز کب نکالنا ہے اس حوالے سے ایک دو روز اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ21 جولائی کو کراچی کے ساحل  پر یہ بحری جہاز پھنس گیا تھا۔

The post کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں تاحال کامیابی حاصل نہ ہوسکی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email