وکٹ کیپرز کے خصوصی تربیتی کیمپ کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے وکٹ کیپرز کے خصوصی تربیتی کیمپ کا آغاز کل سے کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر پیر 16 اگست سے وکٹ کیپرز کے خصوصی کیمپ کی میزبانی کرے گا جبکہ ملک بھر سے کل 21 بہترین وکٹ کیپر 4 روزہ کیمپ میں حصہ لیں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان کیمپ کی نگرانی کریں گے ، کیمپ کا مقصد بیک اپ وکٹ کیپرز کی تلاش اور ان کی تکنیک کو بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اس عمل سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیزن  سے قبل تیاری کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

The post وکٹ کیپرز کے خصوصی تربیتی کیمپ کا آغاز کل سے ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email