بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیری بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پرمنا کر دنیا کو یہ باور کروا رہے ہیں کہ بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فاشسٹ مودی نے کشمیریوں کا جینا محال کر دیا ہے، پیلٹ گنز اور خواتین کی عصمت دری سمیت نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی گئی ہے۔

The post بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email