قائد اعظم اور عمران خان کے پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں، فیاض الحسن

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قائد اعظم اور عمران خان کے پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقے کے مرکزی چرچ میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے بھی قائد اعظم کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں حصہ لیا، کسی غیر مسلم کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے والا مسلمان کہلانے کا حقدار نہیں، جبری اسلام قبول کروانے کی نہ اسلام اجازت دیتا ہے، نہ ہمارا قانون، نہ عدالتیں اور نہ ہی حکومت۔

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور معاشرہ اجتماعی طور پر امن پسند اور اقلیتوں کا احترام کرنے والا ہے، آج مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو نہ بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں اور نہ انصاف تک جلد رسائی۔

The post قائد اعظم اور عمران خان کے پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں، فیاض الحسن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email