میں ٹھٹھہ پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں ٹھٹھہ پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ٹھٹھہ واقعے پر وڈیو بیان میں کہا کہ ساکرو کے قریب گاؤں میں کل ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، 14 سالہ بچی کی لاش کو قبر سے نکال کر زیادتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد مقامی بااثر افراد واقعے پر مٹی ڈالنے پر تلے ہوئے تھے ، ورثاء کے رابطے پر میں متاثرہ خاندان کے پاس پہنچا ، ایس ایس پی ٹھٹھہ وہاں پر کیمپ لگاکر بیٹھ گئے ، پولیس کا ملوث درندے کو ڈھونڈنے کے دوران مقابلہ ہوا اور وحشی درندہ مارا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لواحقین کے مطابق مقامی ایس ایچ او جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں ملوث تھے ، ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے ایک جھونپڑی میں کیمپ لگایا اور سخت نوٹس لیا ، اس کے بعد ممکن ہوا اور ان جرائم پیشہ افراد کو پولیس مقابلے میں ماردیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سب اسی طرح اپنا کام کریں اور موقع پر پہنچیں تو ایسے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی ہوسکتا ہے ، بڑا افسوسناک اور المناک واقعہ تھا۔

The post میں ٹھٹھہ پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email