کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 761.539 ملین روپے وصول کیے گئے ہیں ، مکیش کمار چاؤلہ

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کہتے ہیں کہ   جولائی کے مہینے  میں کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 761.539 ملین روپے وصول کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات سندھ نے موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسی مد میں حیدرآباد سے  34.628 ملین روپے اور سکھر سے 10.030 ملین روپے وصول کیے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ شہید بے نظیر آباد سے 5.147 ملین روپے ، لاڑکانہ سے 7.714 ملین روپے ، میرپور خاص سے 4.990 ملین روپے وصول کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 120 ملین روپے ، حیدرآباد سے 5.363 ملین روپے، سکھر سے 1.995 ملین روپے ، شہید بے نظیر آباد سے 0.906 ملین روپے ، لاڑکانہ سے 0.687 ملین روپے اور میرپور خاص سے 0.680 ملین روپے وصول کیے گئے ہیں۔

مکیش کمار چاؤلہ نے مزید بتایا کہ امید ہے کہ اپنے ٹیکس اہداف با آسانی حاصل کرلے گے۔

The post کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 761.539 ملین روپے وصول کیے گئے ہیں ، مکیش کمار چاؤلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email