افغان طالبان کا افغانستان کے مزید 2 صوبوں پر قبضے کا دعویٰ

افغان طالبان نے افغانستان کے مزید 2 صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ لغمان اور دایکندی کے دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا انہوں نے افغانستان کے 34 میں سے 24 صوبوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان نے شمالی افغان شہر پر بھی قبضہ کر لیا جس کے باعث کابل کو بند کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ طالبان نے پورے شمالی افغانستان پر کنٹرول سنبھال لیا اور ملک کا چوتھا بڑا شہر مزار شریف بھی ہاتھ سے نکل گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 20 سال کی امریکی محنت پر طالبان نے چند مہینوں میں پانی پھیر دیا۔

واضح رہے کہ مغربی حمایت یافتہ حکومت کو مرکز تک محدود کر دیا گیا۔

The post افغان طالبان کا افغانستان کے مزید 2 صوبوں پر قبضے کا دعویٰ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email