21 ویں صدی میں انسانیت کو کورونا سمیت متعدد چیلنجز درپیش ہیں، کینیڈین وزیراعظم

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی میں انسانیت کو کورونا سمیت متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی اسکالر خواجہ شمس الدین عظیمی کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے 2003 میں ’’ آدم ڈے‘‘ کا نظریہ پیش کیا، آدم ڈے کا نظریہ آدم کی اولاد ہونے کے ناطے تمام انسانوں کے بہن بھائی ہونے کا نظریہ ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی کا آدم ڈے نظریہ انسانیت کیلئے تنوع میں اتحاد کا پیغام ہے، انسانیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آدم ڈے کا نظریہ بہترین ہے، آدم ڈے دنیا بھر کے انسانوں میں امن محبت اور بھائی چارے کا علمبردار ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی کی امن محبت اور بھائی چارے کیلئے کاوشوں کا معترف ہوں۔

The post 21 ویں صدی میں انسانیت کو کورونا سمیت متعدد چیلنجز درپیش ہیں، کینیڈین وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email