بھارت کی تمام تر سارشوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا کامیاب انعقاد ہوا ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نے کہا کہ بھارت کی تمام تر سارشوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا کامیاب انعقاد ہوا اورعالمی سطح پر مثبت پیغام گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نے چیئر مین کشمیرکمیٹی شہریار خان آفریدی کے ہمراہ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام  کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ آزادکشمیر اور پاکستان کی عوام انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے انکی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں  گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیر اور کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی ، بھارت نے ظلم ستم کے تمام حربوں کی ناکامی پر زمین تنگ کرتے ہوئے 5 اگست 2019 کو آئینی جارحیت کا ارتکاب کیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے منتظمین اور قومی و بین الاقوامی  کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

The post بھارت کی تمام تر سارشوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا کامیاب انعقاد ہوا ، وزیر اعظم آزاد کشمیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email