وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  اور اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزارِ قائد پر حاضری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ  سندھ  سید مراد علی شاہ  اور گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے مزار  پر پہنچنے پرچیف سیکریٹری آئی جی  اور دیگر نے  ان کا  استقبال کیا ہے۔

واضح  رہے کہ  وزیراعلیٰ سند ھ اور گورنر کی آمد کا اعلان بِگل بجا کر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ  اور گورنر چاک و چوبند دستے کے ساتھ  فلیگ پوسٹ تک گئے، فلیگ پوسٹ پر 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ  اور گورنر  سندھ نے مزار پر پرچم کشائی کی اور وزیراعلیٰ سندھ  نےمزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا بھی کی۔

The post وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email