پاکستان اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں، بابائے قوم اورقیام پاکستان کی جدوجہد کرنے والی نسلوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قیام پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں اور ہجرت دینے والے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں رہ جانے والے مسلمانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے دوسرے درجے کے شہری کا سلوک روا ہے، عہد کرتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں گے، علامہ اقبال کے ایک جمہوری، متحمل اور ترقی یافتہ ملک کے خواب کی تکمیل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، علامہ اقبال کے ایک جمہوری، متحمل اور ترقی یافتہ ملک کے خواب کی تکمیل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور کاوشیں کرنے پر پاکستانی قوم لائق تحسین ہے،90 لاکھ سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمت وہنر سے  پاکستان کانام روشن کیا ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے جو ہماری آبادی کا 60 فیصد سے زائد ہیں، ترقی پزیر ممالک میں پاکستان نے ماحولیاتی تغیر کے مسئلے سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، ترقی پزیر ممالک میں پاکستان نے ماحولیاتی تغیر کے مسئلے سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، پاکستان نے کورونا وبا سے نمٹنے میں ترقی پزیر ممالک سے بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ مغربی دنیا میں اسلاموفوبیا کی بڑھتی لہر کے خلاف پاکستان آج امت مسلمہ کی آواز ہے، ہم نے فلسطین کے مسئلے پر اصولی موقف اختیار کیا ہے، ہم نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا میں اجاگر کیا ہے، ہم افغانستان میں امن و مصالحت کے لئے کوشاں عالمی اتحاد کا حصہ ہیں، خارجہ پالیسی کے رُخ میں تبدیلی عام پاکستانیوں کی فلاح وبہود کے لئے کی گئی ہے، آیئے  اتحاد، یقین محکم اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسائل کا سامنا کریں۔

The post پاکستان اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں، شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email