صنم جنگ نے اپنی بیٹی کی قرآنی تربیت کا آغاز کردیا

صنم جنگ ایک پاکستانی اداکارہ ، ماڈل ، ٹیلی ویژن ہوسٹ اور وی جے ہیں۔

صنم جنگ اپنی بیٹی، جس کا نام عالیہ جعفری ہے اس سے بہت محبت کرتی ہیں اور اکثر اوقات اپنی بیتی کے ساتھ اپنی بہت سے تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔

حال ہی میں صنم جنگ نے اپنی بیٹی کو قرآن پاک کی تعلیم دینے کا آغاز کیا ہے جس کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی اداکارہ نے شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صنم جنگ کی بیتی قرآنی قاعدہ پڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ اداکارہ اپنی بیٹی  کی رہنمائی کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں کی جانے والی بات چیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ صنم جنگ اور ان کی بیٹی کے علاوہ بھی کوئی موجود ہے ۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی بیٹی نے ’قل اللہ احد‘ بھی پڑھ کر سنائی ہے۔

اس روپ میں صنم جنگ کی بیٹی بہت معصوم لگ رہی  ہیں۔

خیال رہے کہ صنم جنگ نے اپنے بی بی اے کے لئے تعلیم حاصل کرتے ہوئے، 2008 میں وی جے کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

صنم نے جنوری 2016 میں سید عبدالقاسم جعفری پائلٹ سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے نومبر 2016 میں ایک بیٹی علایہ جعفری کو جنم دیا تھا۔

The post صنم جنگ نے اپنی بیٹی کی قرآنی تربیت کا آغاز کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email