جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں شجر کاری مہم کا آغاز

پی ٹی آ ئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا جشن آزادی کے موقع پر ”لیٹس گرین کراچی” کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آ ئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا ”لیٹس گرین کراچی”مہم کے حوالےسے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ بروز14 اگست جشن آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کراچی میں شجرکاری مہم کاانعقاد کررہی ہےجس میں لیٹس گرین کراچی مہم کے تحت شہریوں میں ہزاروں کی تعداد میں  پودے تقسیم کیے جائیں گے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہماری شجر کاری مہم کا سلوگن لیٹس گرین کراچی ہےجبکہ  شہریوں سے شجرکاری مہم میں اپناحصہ ڈالنے کی درخواست کرتے ہیں۔

 خرم شیر زمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کے احکامات پر پنجاب اور دیگر صوبوں میں مہم زوروشور سے جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دیگر صوبوں کی طرح کراچی کو بھی سرسبز اور خوشنما بنائے۔

پی ٹی آ ئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر ہم سب مل کر کراچی کو ہرابھرا کردیں گے۔

The post جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں شجر کاری مہم کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email