جاپانی شہر کے میئر نے گولڈ میڈل چبا لیا

جاپانی شہر ناگویا کے میئر تاکاشی کاوامورا نے اپنے شہر کی فاتح ایتھلیٹ کا میڈل اپنے دانتوں میں دبا لیا جس پر تمغے کو تبدیل کردیا گیا۔

جاپان کی گولڈ میڈل فاتح سافٹ بال ٹیم کی ممبر میو گوٹو جب اپنے آبائی شہر پہنچیں تو ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اچانک شہر کے میئر تاکاشی نے ان کا میڈل تھام کر اپنے دانتوں میں دبا لیا، جس پر سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید کی گئی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون اور فاتح ایتھلیٹ گوٹو کی خواہش پر انھیں اس کے بجائے نیا تمغہ دے دیا گیا۔

The post جاپانی شہر کے میئر نے گولڈ میڈل چبا لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email