حبا بخاری کا فیک اکاؤنٹس بنانے والوں کو مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں سے درخواست کر دی۔

حبا بخاری نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں دیکھتی ہوں کہ جعلی اکاؤنٹس پر لوگ کتنی محنت کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسے کسی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کو ’فین پیج‘ کا نام ضرور دینا چاہئے ورنہ  ایسے یہ مداحوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہوگا اور  جعلی اکاؤنٹ کی حقیقت واضح ہونے پر مداحوں کی دل آزاری ہوگی۔

حبا بخاری نے مزید لکھا کہ اگر آپ کوئی فین پیج چلا رہے ہیں تو براہِ کرم اس پر یہ ’فین پیج‘ ضرور درج کریں، اور حقیقی اکاؤنٹ ہونے کا دعویٰ بھی نہ کریں۔

The post حبا بخاری کا فیک اکاؤنٹس بنانے والوں کو مشورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email