گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 19790 نمونوں کی جانچ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 19790 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1686 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6384 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج مزید 2720 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 356528 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 5250442 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 409561 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

 سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 46649 مریض زیرِعلاج ہیں جس میں سے 45202 گھروں میں،37 آئسولیشن سینٹرز میں اور1410 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1244 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 101 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے 1686 نئے کیسز میں سے 926 کا تعلق کراچی سے ہے۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 19790 نمونوں کی جانچ، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email