بیس بال میچ کے دوران خواتین لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

امریکا میں بیس بال میچ کے دوران دو خواتین آپس میں لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دو خواتین اٹلانٹا بریز اور سنسناٹی ریڈز کو جھگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مداح جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ بہادروں کا کھیل قابو سے باہر ہوگیا۔

ایک مداح کو اسے چھوڑ دو کہتے سنا جاسکتا ہے لیکن وہ بھی ان کے جھگڑے کو ختم کروانے میں ناکام رہا۔

ویڈیو کے آخر میں ایک خاتون کو پولیس افسر ہتھکڑی لگا کر گرفتار کررہا ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لڑائی کس بات پر شروع ہوئی اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دوسری خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں خواتین پر تنقید کی جارہی ہے جبکہ کچھ صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

 

The post بیس بال میچ کے دوران خواتین لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email