شروتی ہاسن کے پسندیدہ انسان کون ؟اداکارہ نے بتادیا

بالی ووڈ تامل اور تلگو فلم انڈسٹریز کے سپر اسٹار کمل ہاسن اور ان کی بیٹی شروتی ہاسن کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے والد کمل ہاسن کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن جن کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 17 ملین سے زائد فالوور ہیں، نے اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں، جن میں دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ واضح ہے۔

تصویر کے ساتھ دیے گئے پیغا م میں شروتی ہاسن نے کمل ہاسن کو اُن کا پسندیدہ ترین انسان قرار دیا اور کہا کہ کیوں نہیں یہ میرے پسندیدہ انسان ہیں۔

شروتی ہاسن کی فلم انڈسٹری میں اداکارہ کے ساتھ گلوکارہ کے طور پر بھی ایک شناخت ہے۔

ان کی اس مسکراہٹ کو مداحوں نے خوب پذیرائی بخشی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر دل کے ایموجی کے ساتھ خوبصورت تبصرے بھی کیے۔

اس سے قبل جون میں فادرز ڈے کے موقع پر شروتی ہاسن نے کمل ہاسن کی کچھ دلچسپ تصاویر شیئر کی تھیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ نے اپنے والد کے لئے لکھے گئے نوٹ میں کہا تھا کہ جن سے آپ سب سے زیادہ سیکھتے ہیں اور جو آپ کو بہت زیادہ خوش رکھتے ہیں وہ آپ کے والدین ہی ہوتے ہیں۔

شروتی ہاسن نے ساتھ میں لکھا تھا کہ ہیپی فادرز ڈے، میرے والد محترم بننے پر آپ کا شکریہ۔

The post شروتی ہاسن کے پسندیدہ انسان کون ؟اداکارہ نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email