بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، معید یوسف

مشیر برائے قومی سلامتی کمیٹی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ افغان صورتحال پر بات ہوئی پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو افغان حکومت سے سوال کرنا چاہیے کہ اربوں ڈالر کہاں گئے؟ پاکستان افغان حکومت کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغان تنازع کا صرف سیاسی حل ہے۔

مشیر  برائےقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف  کا مزید کہنا تھا کہ کابل حکومتی کے سکیورٹی انفراسٹرکچر کا غیر فعال ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے،کابل حکومت کو ٹویٹر پر پاکستان مخالف مہم چلانے کی بجائے لڑنے پر توجہ دینی چاہیے۔

The post بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، معید یوسف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email