دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے ایکوریم کی تیاری

دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم اپنی تیاری کے آخری مراحل پر پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظبی میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم آئندہ برس یعنی 2022 میں کھول دیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والا یہ تازہ ترین اضافہ ہوگا۔

اس ایکوریم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ایکوریم ہوگا۔

یہاں پر 25 ملین لیٹر پانی ہوگا اور اس میں 68 ہزار سمندری مخلوق بشمول شارک، اسکولز آف فش، منٹاریز اور سمندری کچھوے بھی موجودہ ہوں گے۔

اس پروجیکٹ کے سی ای او محمد عبداللّٰہ الزابی نے اس حوالے سے بتایا کہ انکا ادارہ اس سی ورلڈ پارکس کی تعمیر پر نہایت مسرور ہے، یہ آئندہ نسل کا میرین لائف پارک ہوگا۔

 جبکہ امارات میں یہ آبی حیات کے ایک بڑے تحقیقی مرکز اور جانوروں کی نگہداشت کرنے والے ادارے کے طور پر بھی کام کریگا۔

 اس ایکوریم کا اس وقت 64 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

The post دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے ایکوریم کی تیاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email