کتے نے مالکن کی مدد کرکے سب کو حیران کردیا

ایک خاتون کی گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئی اور جیسے ہی خاتون نے گاڑی کو دھکا لگانا شروع کیا تو ان کے پالتو کتے نے بھی ان کی مدد کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے نے اپنے دونوں پنجے گاڑی کے اوپر رکھ دئیے اور مالکن کے ساتھ گاڑی کو دھکا لگانا شروع کردیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتے کو مدد کرنے کے بعد ٹریٹ دی اور اسے گوشت کھلایا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

The post کتے نے مالکن کی مدد کرکے سب کو حیران کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email