نوجوان اس ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے14 اگست کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 14 اگست کے موقع پر ہم نے تجدید عہد دہرانا ہے کہ ہم نے قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان اس ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، ہم سب کو اپنی تمام تر کوششیں پاکستان کے پرچم کو سربلند کرنے کیلئے کرنا ہوں گی۔

 وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہی ہے،پاکستان میں بھرپورطریقے سے شجرکاری مہم کا حصہ بنیں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اس 14 اگست کو وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین وژن کے تحت منائیں۔

The post نوجوان اس ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email