بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے نے اداکارہ ہما قریشی کو پاگل قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔
اس ویڈیو میں ہما قریشی کو میوزک پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران اکشے کمار ویڈیو میں عقب سے انٹری دیتے ہوئے ہما قریشی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
A total nutcase, a darling at heart and a phenomenal actor! Even though @humasqureshi’s filmography is shorter than mine, her acting prowess is much higher. Watch out for her power-packed performance in #BellBottom.
7DAYS TO BELL BOTTOM pic.twitter.com/ji3fx1YjeP— Akshay Kumar (@akshaykumar) August 12, 2021
ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے ہوئے ٹوئٹ میں اکشے کمار نے ہما قریشی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مکمل طور پر پاگل، دلوں کی ملکہ اور ایک شاندار اداکارہ۔
اکشے نے اپنے ٹوئٹ میں ہما قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ ہما کی فلموگرافی مجھ سے کم ہے لیکن ان میں اداکاری کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔
بھارتی اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو ہما قریشی کی فلم بیل باٹم دیکھنے پر بھی زور دیا۔
اکشے کی شیئر کی گئی ویڈیو کو ٹوئٹر پر چند ہی گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
خیال رہے اکشے کمار کی فلم بیل باٹم رواں برس 19 اگست کو ریلیز ہوگی جس میں اداکارہ ہماقریشی بھی اداکاری کے فرائض نبھائیں گی۔
The post اکشے نے اداکارہ ہما قریشی کو پاگل کیوں قرار دیا؟ appeared first on .