پاکستان کے ہیروز ملک کا سرمایہ ہیں،فہمیدہ مرزا

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہیروز ملک کا سرمایہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور شہباز گل نے مشترکہ پریس کانفرنس  کی  جس میں  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو حکومت سپورٹ کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سپورٹس پالیسی کھیلوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی ،قومی سپورٹس پالیسی کے خلاف محاز تیار کرلیا گیا ہے، قومی سپورٹس پالیسی دینا حکومت کا کام ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ان کا کہنا تھا کہ  آئی او سی کے چارٹرڈ کے تحت پی او اے حکومت کے تابع ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح پی او اے کے پہلے صدر تھے ،موجودہ پی او اے نے رات کے اندھیرے میں الیکشن کرائے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر  شہباز گل  کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن نے پاکستان باکسنگ پر پابندی لگائی ہے ۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ر عارف حسن اور انکی ٹیم کو فوری طور پر مستعفی ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

The post پاکستان کے ہیروز ملک کا سرمایہ ہیں،فہمیدہ مرزا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email