پاکستان قزاکستان سے فوجی تعاون کا فروغ چاہتا ہے، جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان قزاکستان سے فوجی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے قزاکستان کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے قزاکستان کے وزیراعظم، وزیر دفاع، مسلح افواج کی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملاقاتوں میں افغانستان سمیت علاقائی صورتحال، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان قزاکستان سے فوجی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قزاکستان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

جنرل ندیم رضا نے قزاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاکستان ملٹری آرٹ روم کا بھی افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ملٹری آرٹ روم میں مسلح افواج کی تابندہ تاریخ، ثقافت و روایات کی عکاسی کی گئی ہے۔

وزارت دفاع آمد پر جنرل ندیم رضا کو قزاکستان کی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

The post پاکستان قزاکستان سے فوجی تعاون کا فروغ چاہتا ہے، جنرل ندیم رضا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email