اداکار ابھیشیک بچن کا قیمتی اپارٹمنٹ فروخت ؟

بھارت کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے ممبئی میں واقع اپنا قیمتی اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے حال ہی میں  ممبئی کے علاقے ورلی کی ایک مشہور عمارت میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 45 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کر دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار کی جانب سے فروخت کیا گیا  اپارٹمنٹ ورلی میں اوبرائے نامی عمارت کی 37 ویں منزل پر ہے جو کہ  7527 مربع فٹ رقبے پر  پھیلا ہوا ہے۔

 ابھیشیک بچن نے 2014 میں یہ اپارٹمنٹ  41 کروڑ 14لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا جسے چند سالوں بعد  قیمت میں معمولی سے اضافے کے بعد فروخت کر دیا ہے۔

The post اداکار ابھیشیک بچن کا قیمتی اپارٹمنٹ فروخت ؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email